عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آ گئی

10:02 AM, 12 Jul, 2018

 لاہور: عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب ’’ریحام خان‘‘ منظر عام پر آ گئی ہے۔ کتاب کسی پبلشر نے نہیں چھاپی بلکہ یہ کتاب ایمازون کے ٹیبلٹ کنڈل پر جاری کی گئی ہے۔

کتاب میں عمران خان کے ساتھ بطوری بیوی گزارے گئے وقت کا ریحام خان نے بڑی تفصیل کے ساتھ تذکرہ کیا ہے جبکہ پی ٹی آئی، مراد سعید اور عمران خان کی نجی زندگی کو بھی کتاب میں موضوع بحث بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: آصف زرداری وکلاء کی ٹیم کے ہمراہ آج سپریم کورٹ پیش ہوں گے، ذرائع

ریحام خان نے کتاب کی قیمت 9 اعشاریہ 99 ڈالرزرکھی ہے اور اس کتاب کو صرف آن لائن ہی پڑھا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی آپ بیتی گزشتہ کافی عرصے سے پاکستانی میڈیا پر زیر بحث ہے۔ گزشتہ دنوں اداکار حمزہ علی عباسی نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ریحام خان کی کتاب حاصل کر لی ہے۔

حمزہ علی عباسی کی جانب سے مذکورہ کتاب کے کچھ حصے بھی لیک کیے گئے تھے جو مین سٹریم اور سوشل میڈیا پر کئی دن تک موضوع بحث بنے رہے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں