مکہ مکرمہ:حج مشنوں نے اپنے اپنے عازمین کیلئے مکہ مکرمہ میں رہائش کے انتظامات تیز کردیئے۔ عازمین کے قافلے آئندہ ہفتوں کے دوران ارض مقدس پہنچنے لگیں گے۔
غیر منقولہ جائئدادوں کے امور کے مشیر فواز بدری نے بتایا کہ مکہ مکرمہ میں رہائش پر فی حاجی کم ازکم کرایہ 800 سے 2 ہزار ریال تک آئے گا۔ انہوں نے الوطن اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ العزیزیہ ، الروضہ، الششہ اور النسیم محلوں میں ایک حاجی کو کرائے کی مد میں 2500 سے 4000 ریال ادا کرنے ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں:شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں
انہیں مذکورہ محلوں کے جدید ہوٹلوں میں رہائش مہیا ہوگی۔ مذکورہ محلوں کے علاوہ مقامات پر ایک حاجی کو کرائے کی مد میں 800 سے 2000 ریال ادا کرنے ہونگے۔ بدری کا کہنا ہے کہ آئندہ برسوں کے دوران مکہ مکرمہ میں رہائشی عمارتوں کا کاروبار بڑے پیمانے پر پھلے پھولے گا۔
یہ بھی پڑھیں:آصف زرداری وکلاء کی ٹیم کے ہمراہ آج سپریم کورٹ پیش ہوں گے، ذرائع
حجاج اور معتمرین کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر مکانات کی طلب بڑھے گی۔ دریں اثنا مکہ مکرمہ میں حجاج کی رہائش کیلئے مخصوص عمارتوں کے مالکان کے درمیان زبردست مسابقت شروع ہوگئی ہے۔ ہر ایک حجاج کو رہائش کرائے پر فراہم کرنے کیلئے دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لیگی رہنماؤں نے کارکنوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کر دیا
اس قسم کی عمارتوں کے دروازوں پر موسمی کرائے کے بورڈ نصب کردیئے گئے ہیں۔ مالکان حج مشنوں کو ترغیبات بھی پیش کرنے لگے ہیں۔ حالیہ ایام میں کرائے کے معاہدے طے پا رہے ہیں جبکہ عمارتوں کو حجا ج کی رہائش کے قابل بنانے کے حوالے سے مختلف تیاریاں بھی زور شور سے شروع کردی گئی ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں