دو دن سے میری گاڑی کے پیچھے دو مشکوک گاڑیاں چل رہی ہیں، شیری رحمان

دو دن سے میری گاڑی کے پیچھے دو مشکوک گاڑیاں چل رہی ہیں، شیری رحمان
کیپشن: جس ماحول میں الیکشن ہو رہے ہیں اس پر سوالیہ نشان نہیں اٹھنا چاہیے، شیری رحمان۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ دو دن سے ان کی گاڑی کے پیچھے دو مشکوک گاڑیاں چل رہی ہیں۔ اگر ان کی نگرانی نہ رکی تو وہ ان کے نمبرز فراہم کر دیں گی۔

سینیٹ اجلاس کے دوران اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس الیکشن میں کوئی سیکیورٹی نہیں اور نہ برابر مواقع ہیں جس ماحول میں الیکشن ہو رہے ہیں اس پر سوالیہ نشان نہیں اٹھنا چاہیے کیونکہ ہم نہیں چاہتے کہ ہم مزید جنازے اٹھائیں۔

مزید پڑھیں:  آصف زرداری وکلاء کی ٹیم کے ہمراہ سپریم کورٹ پیش ہوں گے، ذرائع

شیری رحمان نے کہا کہ کئی دہشت گرد حملوں کی تحقیقات مکمل نہیں ہوئیں اور ہارون بلور پر حملے کی تحقیقات کو تکمیل تک پہنچانا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے سیکیورٹی فراہم نہیں کی جا رہی اور الیکشن کو شفاف بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

شیری رحمان کے بیان کے بعد چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے امیداروں کی سیکیورٹی کی مانیٹرنگ کےلیے کمیٹی قائم کر دی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وزرات داخلہ اور نیکٹا اس کمیٹی کو باقاعدگی سے رپورٹ دیں۔ کمیٹی کو خطرات سے مقابلہ کرنے سے آگاہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لیگی رہنماؤں نے کارکنوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کر دیا

ہارون بلور کی شہادت پر سینیٹ میں مذمتی قرادداد بھی منظور کی گئی۔ قرارداد سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے پیش کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں