ملٹی وٹامنز دل کی صحت کیلئے معاون نہیں، نئی تحقیق

ملٹی وٹامنز دل کی صحت کیلئے معاون نہیں، نئی تحقیق
کیپشن: دل کے امراض سے بچنے کیلئے ملٹی وٹامنز اور منرلز کے استعمال کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔۔۔۔فائل فوٹو

برمنگھم: ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ملٹی وٹامنز دل کی صحت کیلئے کچھ نہیں کرتے اور نا ہی دل کے دوروں سے بچاتے ہیں۔

برمنگھم میں الاباما یونیورسٹی کے محققین نے 12 سال تک 2 ہزار لوگوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا تو انہیں پتہ چلا کہ سپلیمنٹس نے دل کی صحت پر کوئی اثر نہیں ڈالا۔

ایسے افراد جو جو ملٹی وٹامنز لیتے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ وہ اپنی صحت کیلئے کچھ اچھا کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب وہ سگریٹ نوشی اور جنک فوڈ بھی لیتے رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان میں پہلی بارمصنوعی دل لگانے کا کامیاب آپریشن

تحقیق کے مطابق لوگ دل کے امراض سے بچاؤ کیلئے فوری اور آسان حل ڈھونڈتے ہیں جیسے کہ کوئی گولی وغیرہ کا لینا جبکہ انہیں مزید جدوجہد کر کے دل کے امراض سے بچنے کے طریقے اپنانے چاہئیں۔

تحقیق سے پتہ چلا کہ دل کے امراض سے بچنے کیلئے ملٹی وٹامنز اور منرلز کے استعمال کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں