لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے 35 کھلاڑیوں کیلئے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت تمام کھلاڑیوں کو 4 درجہ بندیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جن میں اے ، بی ،سی اور ڈی کیٹیگری شامل ہے ۔
ذرائع کے مطابق کیٹیگری اے میں شامل کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، شعیب ملک، یاسر شاہ، محمد حفیظ اور محمد عامر کو ماہانہ 6 لاکھ 50 ہزار روپے تنخواہ ملے گی۔
کیٹیگری بی میں شامل بابر اعظم، عماد وسیم، اسد شفیق اور حسن علی کو ماہانہ 4 لاکھ 50 ہزار روپے تنخواہ دی جائے گی جبکہ کیٹیگری سی میں شامل وہاب ریاض، راحت علی، حارث سہیل، سمیع اسلم، شان مسعود، سہیل خان، فخر زمان، جنید خان، احمد شہزاد، محمد عباس اور شاداب خان کو 2 لاکھ 60 ہزار روپے ملا کریں گے۔
اسی طرح کیٹیگری ڈی میں شامل محمد نواز، آصف ذاکر، عثمان صلاح الدین، عامر یامین، عثمان شنواری، فہیم اشرف، رومان رئیس، امام الحق، بلال آصف، میر حمزہ، عمر امین، محمد حسن، محمد اصغر اور محمد عرفان کو ماہانہ ایک لاکھ 79 ہزار روپے ملا کریں گے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.