برسٹل: بھارتی ویمن ٹیم کی کپتان اور اسٹار بلے باز متھالی راج نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی ویمنز کرکٹر کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔
بدھ کو متھالی راج جب آسٹریلیا ویمن کے خلاف میچ کیلئے میدان میں اتریں تو انہیں 6 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 41 رنز درکار تھے۔انہوں نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 69 رنز کی اننگز کھیل کر چھ ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کیا۔
وہ اب تک 183 میچز کی 164 اننگز میں پانچ سنچریوں اور 49 نصف سنچریوں کی مدد سے چھ ہزار 28 رنز بنا چکی ہیں اور سب سے زیادہ رنز بنانے والی بلے باز بھی بن گئی ہیں۔یاد رہے کہ اس سے ویمنز کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے کا اعزاز انگلینڈ کی چارلٹ ایڈورڈز کے پاس تھاجنہوں نے پانچ ہزار 992 رنز بنا رکھے تھے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.