تہرے مقدمہ قتل کے مجرم کو ہونے والی پھانسی روک دی گئی

تہرے مقدمہ قتل کے مجرم کو ہونے والی پھانسی روک دی گئی

سیالکوٹ: ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں تہرے مقدمہ قتل کے مجرم کو ہونے والی پھانسی روک دی گئی۔

ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں 13 جولائی کو تھانہ سٹی پسرور کے تہرے قتل کے مجرم رفاقت عرف پھاکا  کو پھانسی دی جانی تھی۔ ایڈیشنل سیشن جج پسرور محمد کمال ڈار کی عدالت میں راضی نامہ  کی درخواست پر رفاقت عرف پھاکا   کی پھانسی روک دی گئی۔

واضح رہے کہ 20ستمبر 2001 تھانہ سٹی پسرور کے علاقہ مسلم کالونی میں رفاقت عرف پھاکا  اور اسکے تین ساتھی ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر ساٹھ سالہ بشیر،  22سالہ رخسانہ بی بی  اور   14سالہ آسیہ بی بی  کو  فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں