میاں محمودالرشید نے وزیراعلیٰ شہباز شریف کیخلاف ایک مرتبہ پھر نا اہلی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا

10:32 PM, 12 Jul, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور :   پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے وزیراعلیٰ شہباز شریف کیخلاف ایک مرتبہ پھر   نا اہلی ریفرنس دائر   کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر نے جمعرات کو  پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس طلب کر لیا جس میں ریفرنس پر   پیپلز پارٹی، مسلم لیگ قائداعظم، جماعت اسلامی  اور   آزاد   اراکین پنجاب اسمبلی کو اعتماد میں لیا جائیگا۔

 قائد حزب اختلاف سربراہ تحریک انصاف اور معروف قانون دان بابر اعوان آئندہ دو تین روز میں ملاقات بھی  کریں گے۔ اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کا کہنا ہے کہ شہباز شریف حدیبیہ ملز سکینڈل کے مرکزی کردار ہیں، پانامہ کیس میں بھی انہیں خاندان کی مبینہ کرپشن پر طلب کیا جا چکا ہے، اس کے علاوہ پنجاب میں جاری ہر منصوبے میں اربوں روپے کی کرپشن اور مالی بے ضابطگیاں زبان عام ہیں۔

شہباز شریف کو ان تمام باتوں کا جواب دینے کے ساتھ ساتھ سخت احتساب کا سامنا کرنے پڑیگا۔

مزیدخبریں