لاہور:پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور کی ٹولنٹن مارکیٹ کے حوالے سے وارننگ دیتے ہوئے کہاہے کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں بیچا جانے والا گوشت صحت کیلئے انتہائی ناقص ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ٹولنٹن مارکیٹ کے دکانداروں کو وارننگ جاری کر دی ہے اور گوشت خریدنے والوں سے بھی کہا ہے وہ یہ گوشت استعما ل کرنے سے گریز کریں ۔اتھارٹی نے دکانداروں کو اپنا کاروبار جلد کسی محفوظ جگہ منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے
اسکے علاوہ دکانداروں کو متبادل جگہ فراہم کرنے کیلئے مئیر لاہور کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔
فوڈ اتھارٹی نے گوشت خریدنے والوں کے خلاف کارروائی کی وارننگ دیتے ہوئے شہریوں،ریستوران انتظامیہ اور کیٹرنگ کمپنیوں کو گوشت نہ خریدنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ گندے نالے اور پالتو جانوروں کی دکانوں کی وجہ سے گوشت آلودہو جاتا ہے جس کی وجہ سے ٹائیفائیڈ اور ڈائیریا جیسی بیماریاں پھیل سکتی ہیں۔