دبئی :قطر سے سفارتی سمیت تمام تعلقات منقطع کرنے والے عرب ممالک نے امریکہ اور قطر کے درمیان دہشتگردوں کی مالی امداد روکنے کیلئے ہونےوالے معاہدے کو ناکافی قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قطر سے بائیکاٹ کرنے والی چار عرب ریاستوں کا کہنا ہے کہ امریکہ اور قطر کے درمیان دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے معاہدے کے باوجود قطر کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے۔انکے مطابق ا مریکی وزیرِ خارجہ ریکس ٹِلرسن کی جانب سے قطر کیساتھ کیا جانے والا معاہدہ کافی نہیں ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کا کہنا ہے کہ قطر خطے میں دہشت گردی کی حمایت کررہا ہے، ماضی میں بھی ایسے بہت سے معاہدے ہو چکے ہیں قطر کیطرف سے جن کی پاسداری نہیں کی گئی ۔اب قطر کی حکومت پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا ، قطری حکام کو راہِ راست پر آنے کے لیے مزید سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔
یاد رہے کہ عرب ممالک کی طرف سے قطر کو چند مشترکہ مطالبا ت کی فہرست دی گئی تھی ترک فوجی اڈے کا خاتمہ،ایران کے ساتھ روابط میں کمی اور اخوان المسلمون کے ساتھ تعلق ختم کرنا شامل تھا لیکن قطر کے منفی رویے کو مد نظر رکھتے ہوئے قطر کیخلاف مزید اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔واضح رہے کہ گذشتہ روز امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلر سن نے قطری ہم منصب کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمے اور انکی مالی امداد روکنے کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے جس کو عرب ممالک نے ناکافی قرار دیتے ہوئے رد کردیا ہے۔
میں