ہوئی یانگ: امریکہ کے ٹیکنالوجی کے سب سے بڑے ادارے ایپل نے چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئی جو میں اپنا پہلا ڈیٹا مرکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس کا اعلان کمپنی نے بدھ کو کیا۔
ایک بلین امریکی ڈالر کی کنٹریکٹ شدہ سرمایہ کاری سے یہ ڈیٹا سینٹر جو گوئی یان نیو ایریا میں واقع ہو گا ، ادارہ چین پر آئی کلاؤڈ سروسز کی پیشکش کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ بات کمپنی نے ایک پریس کانفرنس میں بتائی ہے۔
نیا سینٹر کلیتاً قابل تجدید توانائی پر چلے گا اور جنوبی چین میں پائلٹ گرین ڈیٹا سینٹر پراجیکٹ بن جائے گا۔یہ بات گوئی یان نیو ایریا کی سرکاری ویب سائٹ پر بتائی گئی ہے۔
ایپل کی نائب صدر ماحولیات، پالیسی اور سماجی منصوبہ جات لیسا جیکسن نے کہا کہ پائیدار ترقی میں گوئی جو کی کوششیں متاثرکن ہیں اور یہ صوبہ ڈیٹا سینٹرز قائم کرنے میں انتہائی موزو ں مقامات میں قرار دیا جاتا ہے ۔