بیجنگ: چین نے اپنے جنوب مشرقی گردونواح میں تھوک کی نئی زرعی اجناس مارکیٹ قائم کرنے میں4بلین یوآن (588ملین امریکی ڈالر ) کی سرمایہ کاری کی ہے، نئی مارکیٹ دارالحکومت کی زرعی اجناس کی سب سے بڑی مارکیٹ زن فادی جو جنوبی بیجنگ میں واقع ہے کی معاونت کرے گی۔
چین کی کمیونسٹ پارٹی کی میونسپل کمیٹی کے ماتحت رورل ورک کمیٹی کے ایک اہلکار کانگ سین نے بتایا کہ بیجنگ میں اناج کی کاشت کا 53ہزار ہیکٹر رقبہ سبزیوں کی کاشت کا 46ہزار ہیکٹر رقبہ اور پھلوں کی کاشت کا 66ہزار ہیکٹر رقبہ ہے ، منڈیوں کا انتہائی اہم مقصد اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ بیجنگ کے رہائشیوں کیلئے کافی خوراک موجود ہے۔
کانگ نے مزید کہا کہ بعض کمپنیوں نے دارالحکومت کے نواح میں پروڈکشن اور لوجسٹیکل اڈے قائم کئے ہیں، زی فادی کی تز ئین و آرائش جاری ہے جہاں سے بیجنگ کی سبزیوں کا 70فیصد سپلائی کیاجا تا ہے۔