بھارت سرحدی علاقے سے فوجی دستے کو واپس بلا لے، چینی وزارت خارجہ

بھارت سرحدی علاقے سے فوجی دستے کو واپس بلا لے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ:  چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سرحدی علاقے میں بھارتی فوجی کی کارروائیاں  ماضی کی کش مکش سے مختلف ہیں ،بھارت فوری طور پر فوجی دستے کو واپس بلالے ۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کن شیوان نے کہا کہ حال ہی میں بھارتی فوج سکم کے حصے سے سرحد پار کر کے چین کی علاقائی حدود میں داخل ہوئی۔اس کارروائی کی نوعیت ماضی کی کش مکش کی نوعیت سے مکمل طور پر مختلف ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مذکورہ سرحد دونوں ملکوں کے درمیان طے شدہ سرحد ہے جو دونوں ملکوں کی حکومتیں تسلیم کرتی ہیں۔

چین ایک بار پھر بھارت سے مطالبہ کر تا ہے کہ چین میں داخل ہونے والے دستے کو واپس بلایا جائے اور معقول طریقے سے اس واقعے کو حل کیا جائے۔

مصنف کے بارے میں