جے آئی ٹی رپورٹ ایک من گھڑت دستاویز ہے: رانا ثناءاللہ

05:20 PM, 12 Jul, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا   کہ جے آئی ٹی کا کردار بچہ جمہورا والا ہے،جے آئی ٹی ارکان اخلاقی طور پر گرگئے، جے آئی ٹی کی رپورٹ من گھڑت دستاویز ہے۔

بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو   کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا   کہ جے آئی ٹی کا کردار بچہ جمہوراوالا ہے۔ شریف خاندان کو ٹارگٹ کیا گیا اور من گھڑت  کہانی بنائی گئی۔جے آئی ٹی ارکان سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی ارکان پر یقین نہیں رہا۔ہم نے رپورٹ آنے سے پہلے اس بات کا اظہار کیا تھا کہ یہ ایک خود ساختہ کہانیوں پر مبنی دستاویز ہے۔

مزیدخبریں