پیرس:فرانس کے سابق صدر نیکولس سرکوزی کو کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پرگرفتار کر لیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سرکوزی پر اس بات کا الزام تھا کہ انھوں نے 1993 میں پاکستان کوآبدوزوں کی فروخت پرکک بیک لیا اور یہ رقم الیکشن مہم پرخرچ کرڈالی۔ سرکوزی اس وقت فرانس کے وزیر خزانہ کے عہدے پر فائز تھے اوربالادورکی انتخابی مہم کے انچارج بھی تھے۔انتخابی مہم کے انچارج ہونے کے ناطے انھوں نے یہ رقم انتخابی مہم پر صرف کی۔
اس کے علا وہ نیکولس سرکوزی کے خلاف انتخابی مہم کے لیے غیرقانونی فنڈنگ حاصل کرنے اور جولائی 2014 میں ایک بڑے جج سے خفیہ معلومات حاصل کرنے کے کوشش کے سلسلے میں بدعنوانی اور اپنے اثرو رسوخ کے ناجائز استعمال کا الزام بھی عائد ہے۔
سرکوزی کو گزشتہ کئی سال سے مختلف مقدمات کا سامنا ہے اور وہ عدالت کے چکر بھی لگاتے رہے ہیں۔
ان کے خلاف2012 کے صدارتی انتخاب کی مہم کے دوران وصول کی گئی فنڈنگ میں بدعنوانی کے الزامات پر مقدمہ بھی عدالت میں زیر سماعت ہے۔
فرانس کے سابق صدر نیکولس سرکوزی کو بدعنوانی، غیر قانونی فنڈز کے استعمال کرنے اور اپنے اثر و رسوخ کے ناجائز استعمال کے الزام میں متعدد مقدمات کا سامنا رہا ہے۔
سابق فرانسیسی صدرسرکوزی کرپشن ثابت ہونے پر گرفتار
05:16 PM, 12 Jul, 2017