مریم نواز کے حلف نامے کا تنازع، وکی پیڈیا نے "کلیبری" آرٹیکل میں ایڈیٹنگ بلاک کردی

03:53 PM, 12 Jul, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد/لندن: مریم نواز کے آف شور کمپنیوں کے حوالے سے جے آئی ٹی کے انکشاف کے بعد وکی پیڈیا کے کلیبری فونٹ سے متعلق ایک نئی بحث زور پکڑ گئی تھی جس کے بعد وکی پیڈیا نے اپنے کلیبری فونٹ آرٹیکل میں ایڈیٹنگ بلاک کردی۔

پاناما کیس کی تحقیقاتی کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے آف شور کمپنیوں نیلسن اور نیسکول لمیٹیڈ سے متعلق جو حلف نامہ جمع کرایا وہ کلیبری فونٹ میں تھا جبکہ حلف نامہ 2006 میں جمع کرایا اور اس وقت تک کلیبری فونٹ دستیاب ہی نہیں تھا۔جے آئی ٹی نے نشاندہی کی کہ کلیبری فونٹ 2007 میں عوام کے لئے دستیاب تھا جب کہ حلف نامہ 2006 میں اس فونٹ میں جمع کرایا گیا۔

جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد وکی پیڈیا پر صارفین کی جانب سے تیزی سے کلیبری فونٹ آرٹیکل میں ایڈیٹنگ کی جارہی تھی اور سب سے زیادہ ایڈیٹنگ 11 جولائی 2017 کو 8 اور 9 بجے کے درمیان دیکھی گئی۔کلیبری فونٹ آرٹیکل میں تیزی سے ایڈیٹنگ کو دیکھتے ہوئے وکی پیڈیا نے اس میں ایڈیٹنگ 18 جولائی 2017 تک یا ایڈیٹنگ کا تنازع حل ہونے تک اس میں تبدیلی کا حق روک لیا۔

مزیدخبریں