متحدہ پاکستان نے پی ایس 114 کے ضمنی انتخاب کے نتائج کو چیلنج کر دیا

02:07 PM, 12 Jul, 2017

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 114 کے ضمنی انتخاب کے نتائج کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا۔ خالد مقبول صدیقی، خواجہ سہیل منصور اور ایس اقبال قادری نے اس حوالے سے الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کی۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے الزام عائد کیا کہ پی ایس 114 کے ضمنی الیکشن کے نتائج آخری وقت میں تبدیل کیے گئے جبکہ ان کی جماعت آخری وقت تک یہ الیکشن جیت رہی تھی۔ انہوں نے نے نادرا سے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

واضح رہے گزشتہ دنوں پی ایس 114 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سعید غنی نے متحدہ قومی موومنٹ کے کامران ٹیسوری کو شکست دیکر میدان مار لیا تھا جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن تیسرے نمبر پر رہی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں