عبدالمجید اچکزئی کے ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع

12:29 PM, 12 Jul, 2017

کوئٹہ: انسداد دہشت گردی عدالت میں ٹریفک وارڈن ہلاکت کیس میں ایم پی اے مجید اچکزئی کو تین روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ عدالت نے ایم پی مجید اچکزئی کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 15 جولائی مقرر کر دی۔

ایک اور مقدمے میں عبدالمجید اچکزئی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے کیس ٹرائل کورٹ میں چلانے کا حکم دے دیا۔ اس موقع پر عدالت نے موقف اختیار کیا کہ اغوا کیس دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتا۔

یاد رہے گزشتہ دنوں ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی کی گاڑی کی ٹکر سے ٹریفک وارڈن حاجی عطاء اللہ جاں بحق ہو گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں