اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے پر شوہر نے بیوی کے ہاتھ کی انگلیاں کاٹ دیں

12:01 PM, 12 Jul, 2017

ڈھاکا: بنگلہ دیش میں تعلیم حاصل کرنے پر حوا کی ایک اور بیٹی درندگی کا نشانہ بن گئی۔ متحدہ عرب امارت میں کام کرنے والے حسد کے مارے شوہر نے اپنی بیوی کے ہاتھ کی انگلیاں اس لئے کاٹ دیں کہ وہ اعلیٰ تعلیم مکمل نہ کر سکے۔

30 سالہ رفیق الاسلام جو کہ دبئی میں کام کرتا تھا وطن واپسی پر گھر آیا تو ایک دن اپنی بیوی 21 سالہ حوا اختر کے ہاتھ باندھ کر اور منہ پر پٹی لگا کے بے دردی سے اس کے دائیں ہاتھ کی انگلیاں کاٹ دیں جبکہ اس کے شوہر کے ایک رشتے دار نے اس کی انگلیوں کو کوڑے دان میں پھینک دیا تاکہ ڈاکٹر اسے دوبارہ علاج کے ذریعے نہ جوڑ سکیں۔

بنگلہ دیش پولیس کے سربراہ محمد صلاح الدین نے کہا ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور اس نے اپنے جرم کا اقرار بھی کر لیا ہے۔ محمد صلاح الدین کا مزید کہنا تھا حوا اختر کے شوہر نے اس کے ہاتھ کی انگلیاں صرف اس لئے کاٹی ہیں کیونکہ وہ خود مڈل پاس تھا جبکہ اس کی بیوی اپنی اعلیٰ تعلیم مکمل کرنا چاہتی تھی جس کی وجہ سے اس نے یہ اقدام اٹھایا۔

ادھر حوا اختر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بائیں ہاتھ سے لکھنے کی کوشش کر رہی ہیں تاکہ اپنی تعلیم کو مکمل کر سکیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں