ممبئی: مختلف کرداروں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف بالی وڈ اداکارقادرخان کی طبیعت آجکل ناساز ہے۔ قدیر خان نے 80 کی دہائی سے اپنے فلمی کیئریر کا آغاز کیا، انہوں نے زبردست اداکاری کی اور کئی کرداروں کو لافانی بنا دیا۔
2015ء میں ان کا آپریشن ہوا تاہم اس کے بعد سے ان کی طبیعت بگڑتی گئی، وہ آجکل وہیل چیئر تک ہی محدود ہو گئے ہیں۔گزشتہ کچھ دنوں سے ان کی موت کی افواہیں بھی گردش کر رہی تھیں تاہم ان کے بیٹے نے اس بات کی تردید کی ہے۔ قادرخان ان دنوں کینیڈا میں مقیم ہیں۔ انہوں نے امیتابھ بچن سمیت اپنے وقت کے کئی مشہور اداکاروں کے ساتھ کام کیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔