ماہرہ خان بہت خوبصورت اور دلکش اداکارہ ہیں: رنبیر کپور

10:25 AM, 12 Jul, 2017

ممبئی: پاکستان، بھارت سمیت بین الاقوامی میڈیا میں بھی ماہرہ کی خوبصورتی کے چرچے زور و شور سے جاری ہیں جب کہ بالی ووڈ کے نامور اداکار رنبیر کپور بھی ان کے دیوانے ہو گئے۔ اداکارہ کترینہ کیف اور رنبیر کپور نے اپنی فلم ’’جگا جاسوس‘‘ کی تشہیر کے سلسلے میں ایک انٹریو کے دوران میڈیا نمائندے کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے مزاحیہ جوابات دئیے۔

انٹرویو کے دوران جب رنبیر سے پوچھا گیا کہ بالی ووڈ کی سب سے خوبصورت اداکارہ کون سی ہیں تو انہوں نے اداکارہ شردھا کپور اورعالیہ بھٹ کے ساتھ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا بھی نام لیا اور کہا کہ ماہرہ خان بہت خوبصورت اور دلکش اداکارہ ہیں۔ ان کے جواب سے صاف ظاہر تھا کہ رنبیر کپور بھی ماہرہ کی خوبصورتی کے دیوانے ہو چکے ہیں جب کہ اداکار نے اپنے برابر میں بیٹھی بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کا نام نہیں لیا۔

یاد رہے گزشتہ دنوں دبئی میں منعقد کیے گئے گلوبل ٹیچر پرائز ایونٹ میں رنبیر کپور اور ماہرہ خان کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا تھا جہاں دونوں کی اسٹیج کے پیچھے ہونے والی گفتگو کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی تھیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں