لاہور: لاہور اکبری گیٹ کے علاقے میں گھریلو ملازم اختر مالکن کے تشدد سے زندگی کی بازی ہار گیا۔ مقتول کی بہن عطیہ کے جسم پر بھی تشدد کے نشانات ملے۔ پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ لیگی ایم پی اے شاہ جہاں بچوں سے ملنے بھی نہیں دیتی تھی۔
فوزیہ ان پر ڈنڈوں سے تشدد کرتی تھی۔ بھائی کے قتل پر دہائیاں دیتے ہوئے اسکا کہنا تھا کہ انہیں انصاف دیا جائے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا لیکن تاحال کوئی گرفتاری نہ کی جا سکی۔
ایس پی سٹی عادل میمن کے مطابق ملزمہ فوزیہ ایک سیاسی رہنما کی بیٹی ہے۔ عادل میمن کا کہنا تھا کہ ملزمہ نے اختر کو مبینہ طور پر ڈنڈے سے مارا جس سے اندرونی چوٹ آنے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ تاہم فوزیہ کے اہلخانہ نے دعویٰ کیا کہ اختر کی کوئی زہریلی چیز کھانے کی وجہ سے موت واقع ہوئی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں