پریتی زنٹا کا فلم”انسائڈ ایج“کی کہانی پر شدید برہمی کا اظہار

10:11 AM, 12 Jul, 2017

ممبئی: پروڈیوسر فرحان اختر کی جانب سے تیار کی جانے والی ویب ڈرامہ فلم’ ’ انسائڈ ایج“ سے، جو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی کرکٹ ٹیم کی خاتون مالک پریتٰی زنٹا کی کہانی سے متاثر ہوکر بنائی گئی۔

انسائڈ ایج میں آئی پی ایل، اسکینڈل اور ایک خاتون کو کرکٹ ٹیم کے سربراہ کے طور پر دکھایا گیا ہے، اس ویب سیریز میں خاتون کا کردار اداکارہ ریچا چڈا نے ادا کیا ہے۔ اس ڈرامہ فلم کو ایکسل میڈیا اینڈ انٹرٹینمینٹ کے بینر تلے ایمازون پرائم ویڈیو کے تحت ریلیز کیا گیا۔انسائڈ ایج کو ریلیز کیے جانے کے بعد پریٹی زنٹا نے اس پر رد عمل دیتے ہوئے پروڈیوسر فرحان اختر کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ مرد کو مرد بن کر رہنا چاہیئے، خواتین پر حکمرانی نہیں کرنی چاہیئے، سچا مرد کبھی بھی خواتین کو زندگی اور خوشیوں سے محروم نہیں کرتا۔

اپنے ایک انٹرویو میں پریٹی زنٹا نے فرحان اختر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مردانہ معاشرے میں ہمیشہ ہی خواتین کو نیچا دکھانے کی کوشش کی جاتی ہے، لیکن وہ اکیلی ہی ہزار مردوں کے مقابلے بہتر ہے۔پریٹی زنٹا نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ بولی وڈ میں راج کمار ہیرانی، یش راج اور کرن جوہر جیسے مرد بھی موجود ہیں، جو خواتین پر فلمیں بناتے ہیں، لیکن وہ فرحان اختر کی طرح فلمیں نہیں بناتے، ان کی فلمیں زندگی ہوتی ہیں، جو باقی عمر یاد رکھی جاتی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل میں وہ اکیلی خاتون نہیں، جو کسی کرکٹ ٹیم کی مالک ہیں،انیتا امبانی بھی ہیں، لیکن فلم ڈرامہ ان پر ہی بنایا گیا۔پریتٰی زنٹا نے کہا کہ شکر ہے فرحان اختر کو اب خیال آیا اور انہوں نے بیان جاری کیا کہ انسائڈ ایج کی کہانی فکشن پر مبنی ہے۔پریتٰی زنٹا نے انسائڈ ایج کی کہانی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور خاص طور پر خواتین صحافیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، جو خواتین اداکاراؤں کے خلاف جھوٹی کہانیاں چھاپتی رہتی ہیں۔

پریتٰی زنٹا کے مطابق انہیں پتہ ہے کہ وہ کیا ہیں، اور وہ جانتی ہیں کہ ان کی اہمیت کیا ہے-انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں خواتین پروڈیوسرز اور ہدایات کار بھی ہیں، لیکن کبھی کسی خاتون پروڈیوسر نے کسی مرد پر اس طرح فلم نہیں بنائی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں