فیس بُک کا میسنجر ایپ میں اشتہارات متعارف کرانے کا اعلان

10:02 AM, 12 Jul, 2017

فیس بُک کا میسنجر ایپ میں اشتہارات متعارف کرانے کا اعلان

کیلی فورنیا: رواں سال کے آغاز میں فیس بک میسنجر پر اشتہارات کے حوالے سے آسٹریلیا اور تھائی لینڈ میں تجربہ کیا گیا تھا اور اب کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ کوئی بھی اشتہاری کمپنی اس ایپ میں تشہیر کے لیے جگہ خرید سکتی ہے جس کے صارفین کی تعداد 1 ارب 20 کروڑ سے زائد ہے۔ یہ اشتہارات دوستوں سے بات چیت کے دوران نظر نہیں آئیں گے بلکہ مین اِن باکس ٹیب میں چیٹ تھریڈز کے درمیان کہیں ہوں گے۔

فیس بُک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ان اشتہارات کو مختلف ممالک کے صارفین کے لیے بتدریج شروع کیا جا رہا ہے اور سب سے پہلے امریکا اور پھر دیگر ممالک تک اسے توسیع دی جائے گی۔

فیس بک نے یہ یقین بھی دلایا کہ وہ صارفین کے ذاتی پیغامات کی معلومات کو ٹارگٹ اشتہارات کے لیے استعمال نہیں کرے گی۔ یاد رہے گزشتہ سال بھی فیس بک نے میسنجر میں اشتہارات کے ایک فارمیٹ کو متعارف کرایا تھا مگر یہ برانڈز کے چیٹ بوٹ کی شکل میں تھا۔

اس وقت میسنجر میں 18 ہزار سے زائد چیٹنگ بوٹس ہیں جبکہ 23 ہزار سے زائد کمپنیاں فیس بک کی جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کر رہی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں