چترال :چترال کے علاقے گہریت گول کنزروینسی میں ہسپانوی شکاری نے صرف 5 منٹ میں 160 میٹر کے فاصلے سے کشمیری مارخور کا شکار کیا۔
ڈائریکٹر فاریسٹ آفس (ڈی ایف او) وائلڈ لائف فاروق نبی نے اس بات کی تصدیق کی کہ شکاری نے اس شکار کے لیے 1 لاکھ 91 ہزار ڈالرز
میں پرمٹ خرید کر 2 لاکھ 20 ہزار ڈالرز ادا کیے۔
یہ شکار کھلی بولی میں جیتا گیا تھا۔ اس سے قبل امریکی شکاری رونالڈ جوئے نے پاکستانی تاریخ کا مہنگا ترین کشمیری مارخور کا شکار 2 لاکھ 81 ہزار ڈالرز میں کیا تھا۔