لبنان اور شام کے درمیان اہم ملاقات، شامی مہاجرین کی واپسی پر بات چیت

09:55 PM, 12 Jan, 2025

لبنان :لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح کا وفد شام کے حکمراں احمد الشرع سے ملاقات کے لیے پہنچا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اہم معاہدے طے پائے اور تعلقات کے نئے لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں 15 لاکھ شامی مہاجرین کی بحفاظت لبنان سے واپسی کے حوالے سے روٹ میپ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ احمد الشرع نے کہا کہ حزب اللہ نے شام کو بڑا نقصان پہنچایا ہے اور اب شام، حزب اللہ کے لیے ایرانی ہتھیاروں کا راستہ نہیں بنے گا۔

دونوں رہنماؤں نے سرحدی تنازعات کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور قانونی طور پر نقل و حرکت کو منظم کرنے پر اتفاق کیا۔ اس ملاقات میں لبنان کی سیکیورٹی فورسز کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔
 

مزیدخبریں