پنجاب میں جعلی نوٹیفیکیشن کی تردید، والدین سے محکمہ تعلیم کے آفیشل ذرائع پر اعتماد کرنے کی اپیل

09:40 PM, 12 Jan, 2025

لاہور: سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب خالد نذیر وٹو نے واضح کیا ہے کہ 13 جنوری سے پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سردیوں کی چھٹیوں میں اضافے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس پر کوئی تجویز زیر غور ہے۔

خالد نذیر وٹو نے والدین سے درخواست کی کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور محکمہ تعلیم کے آفیشل سوشل میڈیا پیج سے معلومات حاصل کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم کسی بھی اہم اعلان کے لیے صرف اپنے آفیشل پیج "اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب" کا استعمال کرتا ہے۔

سیکرٹری ایجوکیشن نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک جعلی نوٹیفیکیشن کی مذمت کی، جس میں چھٹیوں میں اضافے کا ذکر تھا۔ انہوں نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ اس قسم کی افواہوں پر توجہ دینے کے بجائے محکمہ تعلیم کے آفیشل ذرائع پر اعتماد کریں۔
 

مزیدخبریں