کراچی: پاکستان کے معروف اداکار احد رضا میر کا اپنی سابقہ اہلیہ اور اداکارہ سجل علی کے لیے دیا گیا تعریفی بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا ہے، جس نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران احد رضا میر نے مختلف اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے کے تجربات پر بات کی اور خاص طور پر سجل علی کی اداکاری کو سراہا۔ انہوں نے کہا، "سجل ایک انتہائی باصلاحیت اداکارہ ہیں، اور ان کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ ایک شاندار تجربہ رہا۔"
احد رضا میر اور سجل علی کی جوڑی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی کامیاب ترین جوڑیوں میں شمار کی جاتی ہے۔ دونوں نے ایک ساتھ کئی ہٹ پروجیکٹس کیے ہیں، جن میں "یقین کا سفر" اور "آنگن" جیسے مشہور ڈرامے شامل ہیں۔
اگرچہ دونوں کی شادی کچھ عرصہ بعد ختم ہوگئی، لیکن ان کے مداح آج بھی ان کی جوڑی کو پسند کرتے ہیں۔
احد رضا میر کے بیان پر سوشل میڈیا پر مختلف رد عمل سامنے آئے ہیں۔ بعض صارفین نے ان کی سچائی اور شائستگی کی تعریف کی، جبکہ کچھ نے ان کی اور سجل کی دوبارہ ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔