شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز ، 9 خوارج جہنم واصل

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز ، 9 خوارج جہنم واصل

راولپنڈی:شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دو مختلف آپریشنز کے دوران 9 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر دوسالی کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے پر بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 6 خوارج کو ہلاک اور 2 کو گرفتار کر لیا۔

دوسرے آپریشن میں، ایشام کے علاقے میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی گئی، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 خوارج ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔

ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، علاقے کو خوارج سے مکمل طور پر پاک کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔

مصنف کے بارے میں