طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے، افغان لڑکیوں کی تعلیم کا حق چھینا گیا: ملالہ یوسفزئی

04:42 PM, 12 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے اور ایک دہائی سے افغان لڑکیوں کو تعلیم کا حق چھین لیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم، مواقع اور چیلنجز کے عنوان پر عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ نے طالبان کی جانب سے خواتین کے حقوق کو کچلنے کے لیے 100 سے زائد قوانین بنانے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس تب تک مکمل نہیں ہو سکتی جب تک افغان لڑکیوں کی تعلیم کا مسئلہ نہ اٹھایا جائے۔

ملالہ یوسفزئی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ساڑھے 12 ملین لڑکیاں سکول نہیں جاتیں اور دنیا کے رنگوں میں پاکستانی لڑکیوں کا حصہ بھی ضروری ہے۔ انہوں نے فاطمہ جناح کی جدوجہد کا بھی ذکر کیا، جنہوں نے آزادی اور انصاف کے لیے بے مثال کام کیا۔

کانفرنس کے دوران، مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل نے ملالہ یوسفزئی کو اعزازی شیلڈ بھی دی۔ ملالہ یوسفزئی گزشتہ روز دو روزہ عالمی کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچی تھیں جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں