نیوزی لینڈ نے پاکستان میں سہ ملکی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا

نیوزی لینڈ نے پاکستان میں سہ ملکی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا

لاہور : نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سکواڈ میں کین ولیمسن شامل ہیں تاہم انہیں کپتانی نہیں دی گئی۔ وہ سینئر کھلاڑی کے طور پر ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ نیوزی لینڈ کی قیادت مچل سینٹنر کریں گے۔

اعلان کردہ سکواڈ میں ڈیرل مچل، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، ڈیون کونوے، لوکی فرگوسن، رچن رویندرا، میٹ ہینری، ٹام لیتھم، گلین فلپس، ول او رورکی، بین سیئرز، نیتھن اسمتھ اور ول ینگ بھی شامل ہیں۔

خیا ل رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم سہ ملکی سیریز میں 8 فروری کو پاکستان اور 10 فروری کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کھیلے گی۔ اس سیریز کا فائنل 14 فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں 19 فروری کو پاکستان کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔ چیمپئنز ٹرافی سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم 16 فروری کو کراچی میں افغانستان کے ساتھ وارم اپ میچ کھیلے گی۔

مصنف کے بارے میں