تل ابیب: غزہ میں حماس کے ساتھ جاری لڑائی کے دوران مزید 4 اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق، یہ فوجی حماس کی جانب سے دھماکہ خیز مواد کے حملے اور فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی دفاعی فورسز (آئی ڈی ایف) نے فوجیوں کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فوجیوں کو حماس نے دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا جبکہ فائرنگ کے دوران بھی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کی عمریں 19 سے 37 سال کے درمیان ہیں اور زخمی ہونے والے 2 فوجیوں کی حالت تشویشناک ہے۔