بلوچستان کے 10 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق

01:59 PM, 12 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ: بلوچستان کے 10 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کے لیے نمونے دسمبر 2024 میں  لیے گئے تھے۔

سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں کوئٹہ، خضدار، لسبیلہ، مستونگ، دکی، بارکھان، اور نوشکی کے اضلاع شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سیف اللہ، کیچ اور سبی کے سیوریج نمونوں میں بھی پولیو وائرس موجود تھا۔

صحت کے حکام کے مطابق یہ تشویشناک صورتحال پولیو کے خاتمے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت کو ظاہر کرتی ہے۔ حکام نے پولیو کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ویکسی نیشن کی مہم میں تیزی لانے اور عوامی آگاہی بڑھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ پولیو وائرس کی موجودگی سے بچاؤ کے لیے حکومتی سطح پر مختلف اقدامات تجویز کیے گئے ہیں تاکہ اس خطرناک بیماری کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔

مزیدخبریں