انوکھا سیلون، نائی نے مطالعہ کے شوقین گاہکوں کے لیے دکان میں لائبریری بنا دی

انوکھا سیلون، نائی نے مطالعہ کے شوقین گاہکوں کے لیے دکان میں لائبریری بنا دی

آسام :بھارت کے ناگون ضلع کے رہدلا گاؤں میں ایک نائی نے اپنی دکان میں ایک انوکھا سیلون قائم کیا ہے جس میں گاہکوں کے لیے لائبریری بھی موجود ہے۔ دیپ بوردولوئی، جو جلمل بوردولوئی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ایک تعلیم یافتہ نوجوان ہے اور اس نے 2016 میں اپنے سیلون کا آغاز کیا تھا۔

دیپ بوردولوئی کا کہنا ہے کہ کتابیں پڑھنا ان کی پسندیدہ سرگرمی ہے اور انہوں نے یہ سوچا کہ کیوں نہ سیلون میں بھی کچھ کتابیں رکھی جائیں تاکہ گاہک اپنی باری کا انتظار کرتے ہوئے کتابیں پڑھ سکیں۔ اس کے علاوہ، جب سیلون میں گاہک نہ ہوں تو وہ خود بھی کتابیں پڑھ سکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ علاقے میں کتابیں خریدنا مہنگا ہے اور بہت سے لوگ انہیں خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے، اس لیے ان کی دکان پر کتابیں مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ دیپ بوردولوئی نے کہا کہ انہیں اپنے گاہکوں کی جانب سے بہت اچھا ردعمل مل رہا ہے، خاص طور پر نوجوان جو بال کٹوانے کے دوران کتابیں پڑھنے میں وقت گزارتے ہیں۔

ایک مقامی  طالب علم  نے بتایا کہ وہ یہاں باقاعدگی سے آتے ہیں اور جب انہیں باری کا انتظار کرنا پڑتا ہے تو کتابوں کا مطالعہ کرتے ہیں۔ ایک گاہک نے کہا کہ اس سیلون کا یہ اقدام بہت خوش آئند ہے اور یہ سیلون ان کے لیے ایک لائبریری کی مانند بن چکا ہے۔

مصنف کے بارے میں