وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘‘ کے لیے 62 ارب روپے کی منظوری

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘‘ کے لیے 62 ارب روپے کی منظوری

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ’’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘‘ کے تحت 62 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے۔ مریم نواز کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس ہوا جس میں اس پروگرام کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں تقریباً 5 ہزار شہری اس پروگرام کے تحت قرض لے چکے ہیں، اور 4200 سے زائد مکانات تیزی سے مکمل ہونے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے اس پروگرام کے تحت مئی تک 40 ہزار افراد کو قرض فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے اور اس عمل کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔

مریم نواز شریف نے پروگرام کے تحت قرضوں کی مقدار 15 سے 20 لاکھ روپے تک بڑھانے کی تجویز پر غور کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ روڈا اور ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ کے اشتراک سے نادار خاندانوں کو تیار مکانات فراہم کیے جائیں گے اور ان کا مقصد یہ ہے کہ ہر بے گھر شخص کے پاس اپنی چھت ہو، کیونکہ ہر شہری کا اپنا گھر ہونا بنیادی حق ہے

مصنف کے بارے میں