واشنگٹن : امریکا میں جوبائیڈن انتظامیہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کو دھمکیاں دیتے ہوئے متعدد پوسٹس کو ڈیلیٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔ فیس بک کے سربراہ مارک زکر برگ نے بائیڈن انتظامیہ اور میڈیا پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کمپنی کو کووڈ ویکسین کے حوالے سے سنسرشپ کے دور میں دھکیل رہی ہے۔
مارک زکر برگ کا کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ نے فیس بک سے کووڈ 19 ویکسین سے متعلق غلط معلومات ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا، جسے فیس بک نے تسلیم نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پر بائیڈن انتظامیہ نے فیس بک پر شدید دباؤ ڈالا، تاہم فیس بک نے سچائی کو چھپانے سے انکار کیا۔ زکر برگ نے اس صورتحال کو "مضحکہ خیز" قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ سچائی کو دبانے والے نہیں ہیں۔