بانی تحریک انصاف سے پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی آج ملاقات متوقع

بانی تحریک انصاف سے پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی آج ملاقات متوقع

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کی ملاقات آج متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ ملاقات دوپہر کے وقت اڈیالہ جیل میں ہو گی، جہاں مذاکراتی کمیٹی کے ارکان عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی اور سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے درمیان رابطہ قائم ہوا تھا، جس کے بعد عمران خان سے ملاقات کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ سپیکر ایاز صادق نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اسد قیصر اور عمر ایوب سے بات چیت کی، جس میں مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروانا ان کی ذمہ داری نہیں ہے، تاہم وہ مذاکراتی کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کرانے کی کوشش کریں گے۔

ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی اپنے تحریری مطالبات پیش کرے گی۔ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے دو دور پہلے ہی ہو چکے ہیں، جبکہ تیسرا دور بدھ کو ہوگا۔

مصنف کے بارے میں