ملک کے بیشتر علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں، موٹرویز بند

10:36 AM, 12 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

لاہور : ملک کے مختلف حصوں میں شدید دھند نے صورتحال کو پیچیدہ بنا دیا ہے، جس کے نتیجے میں حد نگاہ بہت کم ہو گئی ہے اور کئی مقامات پر موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بندکیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق، پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کے باعث موٹروے ایم 4 کو پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک ہیوی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، جبکہ ایم 5 روہڑی سے شیرشاہ ملتان تک اور لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 بھی بند کی گئی ہے۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے بند کیا گیا ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دن کے اوقات میں سفر کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ہیلپ لائن 130 سے مدد اور معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ڈرائیورز کو تیز رفتاری سے پرہیز کرنے، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھنے اور فوگ لائٹس کا استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ سفر کو محفوظ بنایا جا سکے۔

مزیدخبریں