اسرائیل کا غزہ اور یمن پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری

09:46 AM, 12 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

غزہ : اسرائیل نے غزہ کے رہائشیوں پر رات بھر فضائی حملے جاری رکھے، جس کے نتیجے میں تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 48 گھنٹوں میں 32 فلسطینی شہید اور 193 زخمی ہوگئے ہیں۔

 عرب میڈیا کے مطابق رفاہ پر اسرائیلی فورسز کے حملے میں بھی متعدد فلسطینیوں کی جانیں گئیں۔ اس دوران، اسرائیلی حملوں میں اب تک 46 ہزار 537 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 9 ہزار 571 زخمی ہوچکے ہیں۔

اسی دوران، اسرائیل نے یمن میں بھی فضائی کارروائیاں تیز کر دیں ہیں اور حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں شدید بمباری کی ہے۔ بمباری کے نتیجے میں کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں اور متعدد افراد شہید یا زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ حملے اسرائیل کے ڈرون حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں، جس سے یمن میں بھی انسانی بحران میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں