تائیوان میں  کل  انتخابی  میدان سجے گا،شہری  ملکی تقدیر  کا فیصلہ کریں گے

11:30 PM, 12 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

تائی پے :تائیوان میں کل انتخابی میدان سجے گا۔کروڑوں شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے ملکی تقدیر کا فیصلہ کریں گے۔

صدارتی کرسی کیلئے ڈیموکریٹک پرو گریسو پارٹی کے امید وار ولیم لائی اور مخالف پارٹی کے ہویوای  میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔انتخابات  کے نتائج پر امریکہ اور چین کی گہری نظر ہے۔ 

چین کی جانب سے  مسلسل دھمکیوں کے باعث گزشتہ انتخابات  کی طرح حالیہ انتخاب  بھی خاص اہمیت کے حامل نہیں۔
چینی حکام نے جزیرے کو چین کا حصہ قرار دیا ہے اور قوت کے زور پر اسے حاصل کرنے کا بارہا عزم کیا ہے۔قبضے کا خوف  تائیوان کے بیشتر ووٹرز کے ذہن پر سوار ہے۔کل تائیوان کے شہری  ملکی تقدیر  کا فیصلہ کریں گے۔

مزیدخبریں