راولپنڈی :شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق
سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔
ہلاک دہشت گردوں میں عبداللہ خادری اور خالد عرف جانان شامل ہیں جو کہ بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگرممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔