اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر مولانا فضل الرحمن پر آوازے کسنے پر جے یو آئی کے کارکنوں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔
سینئر صحافی و اینکرپرسن رؤف کلاسرا نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جے یو آئی کے کارکن پی ٹی آئی کے حامی پر تشدد کر رہے ہیں۔
کابل سے واپسی ! اسلام آباد ایئر پورٹ پر مولانا فضل الرحمٰن پر پی ٹی آئی حامیوں کو جملے کسنا مہنگا پڑا.. جے یو آئی کارکنوں نے پکڑ کر پیٹ ڈالا@Muqabil_With_RK #JUI #PTI pic.twitter.com/QEjlAQsPtw
— Mad e Muqabil (@Muqabil_With_RK) January 12, 2024
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمن افغانستان کے نجی دورہ پر گئے تھے اور آج ہی ان کی واپسی ہوئی ہے۔ جے یو آئی کے کارکن اپنے امیر کے استقبال کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچے تھے۔