کراچی :مشق سی گارڈ 24 کے سمندری مرحلے کا شمالی بحیرہ عرب میں انعقادکیاگیا۔ پاک بحریہ کے بحری جہاز، ہیلی کاپٹرز اور سپیڈ بوٹس نے حصہ لیا۔ پی این ایس بلوچستان پر موجود میڈیا کی بڑی تعداد نے سی فیز کی مختلف مشقوں کامشاہدہ کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق میں انسداد بحری قزاقی و منشیات، سرچ اینڈ ریسکیو اور جہاز پر بورڈنگ آپریشنز کا عملی مظاہرہ ہوا۔ اس میں سمندر میں موجود منشیات و ممنوعہ اشیاء سے لدی مشتبہ بوٹ، ہائی جیک کیا ہوا بحری جہاز اور سمندر میں گرے ماہی گیر کو بچانے کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق مشق کا بنیادی مقصد جے ایم آئی سی سی کے پلیٹ فارم سے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے کو فعال اور کوآرڈینیشن کو بہتر بناناہے۔ مشق سی گارڈ کا سی فیز 13 جنوری تک جاری رہے گا۔