رتیش دیش مکھ پہلی مرتبہ اجے کیخلاف ولن کا کردار کریں گے 

08:51 PM, 12 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

ممبئی : بالی وڈ کے اداکار رتیش دیش مکھ پہلی بار اجے دیوگن کے خلاف ولن کا کردار نبھائیں گے۔ بالی وڈ کے اداکار رتیش دیش مکھ نے  اجے کے خلاف ولن کا کردار پہلے کبھی نہیں  کیا ہے۔انہوں نے  حال ہی میں فلم کی کاسٹ کو جوائن کیا ہے۔
 بھارتی اداکارہ وانی کپور کے بعد رتیش دیش مکھ نے بھی فلم ’ریڈ2‘ میں ایکشن سٹار اجے دیوگن کو جوائن کرلیا  ہے۔ اجے دیوگن اور رتیش دیش مکھ اس سے قبل متعدد مزاحیہ فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں ۔


وانی کپور فلم میں اجے دیوگن کی بیوی کا کردار نبھائیں گی اور اس سے قبل پہلی فلم میں یہ کردار الینا ڈی کروز نے ادا کیا تھا ۔ ’ریڈ2‘ کو نامور ڈائریکٹر راج کمار گپتا بنا رہے ہیں اور 6 جنوری سے اس کی شوٹنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اس  فلم کی شوٹنگ ممبئی، دہلی، اترپردیش اور راجھستان میں ہوگی۔ فلم کو رواں برس 15 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں