آزادانہ اور منصفانہ انتخابات نہ ہوئے تو کوئی ان انتخابات کو نہیں مانے گا،شفاف انتخابات کے لیے بلے کا نشان دیا جانا چاہیے :بیرسٹرگوہر 

05:37 PM, 12 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :چیئرمین  پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کاکہنا ہے کہ  آزادانہ اور منصفانہ انتخابات نہ ہوئے تو کوئی ان انتخابات کو نہیں مانے گا۔

چیئرمین  پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ    الیکشن شفاف نہ ہوئے تو انتخابات کو کوئی نہیں مانےگا، الیکشن کمیشن کو شفاف انتخابات کے لیے احکامات دیےجائیں۔شفاف انتخابات کے لیے بلے کا نشان دیا جانا چاہیے۔ 

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج سپریم کورٹ میں بلے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، الیکشن کمیشن نے دلائل دیے، کل پی ٹی آئی اپنا جواب دے گی، عدلیہ سے امید ہے انصاف کا ترازو برابر ہوگا۔ جمہوریت کا تقاضہ ہے ہر سیاسی جماعت کا انتخابی نشان ہو، ہمیں سپریم کورٹ سے امید ہے، ہم نے بہترین انٹرا پارٹی الیکشن کرائے تھے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ امید ہےسپریم کورٹ جمہوریت کو بچائےگی،الیکشن کمیشن نے کبھی اس طرح سیاسی جماعت سے انتخابی نشان نہیں لیا، ہمیں عدلیہ سے ریلیف بھی ملا ہے، بدترین حالات میں انٹراپارٹی الیکشن کرائےتھے، امید ہے عدالت ہمارے انتخابی نشان کوبحال رکھےگی۔

ان کاکہنا تھا کہ ہم آرٹیکل 17 پر انحصار کر رہے ہیں، آرٹیکل 17 پر ہم ہی بات کر رہے ہیں اور ہمیں نشان دیا جانا چاہیے۔

مزیدخبریں