نیشنل ایرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک سلیکون کی افتتاحی تقریب ،آرمی چیف نے پارک سلیکون کو ایک اور سنگ میل قرار دیا 

 نیشنل ایرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک سلیکون کی افتتاحی تقریب ،آرمی چیف نے پارک سلیکون کو ایک اور سنگ میل قرار دیا 

کراچی  :آرمی چیف  نے کراچی میں ایرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک  سلیکون کے دوسرے  سیشن میں شرکت کی
آرمی چیف جنرل عاصم منیر  بطور مہمان خصوصی تقریب میں شریک ہوئے۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، چیف آف دی ایئر سٹاف نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

سپہ سالار  نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا بھی دورہ کیا۔  کور کمانڈر کراچی کور نے آرمی چیف کا خیرمقدم کیا ۔سپہ سالار کو فوجیوں اور شہدا کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے انتظامی اقدامات سے آگاہ کیاگیا۔ 

آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں، تربیتی امور پر بریفنگ دی گئی ۔آرمی چیف نے پارک سلیکون کو ایک اور سنگ میل قرار دیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف  جنرل عاصم منیر   نے  کہاکہ  منصوبہ قومی اور سٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے۔ایسے منصوبوں سے ملک  کے لیے فائدہ مند ہیں۔منصوبہ قوم کے لیے ایک پلیٹ فارم پیش کر کے خود انحصاری کو فروغ دے گا۔ 

مصنف کے بارے میں