لاہور:ن لیگ نے لاہور میں استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ 3 حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرلی ہے۔
مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 117 عبدالعلیم خان کے لیے خالی چھوڑ دیا ہے۔
صوبائی حلقہ پی پی 149 بھی عبدالعلیم خان کے لیے خالی چھوڑ دیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن نے این اے 128 عون چوہدری کے لیے خالی چھوڑ ا ہے۔