سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئے اور واقعے کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے:بلاول بھٹو

05:02 PM, 12 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو  کاکہنا ہے کہ  سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئے اور واقعے کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے۔

بلاول بھٹو زرداری  نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکریٹریٹ میں  عوامی تحریک کے رہنماؤں سے ملاقات کی جس کے بعد پیپلز پارٹی اور پاکستان عوامی تحریک نے مل کر جدوجہد کرنے پر اتفاق کیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو  کاکہنا ہے کہ  سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئے اور واقعے کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ  ہماری خواہش ہے کہ پاکستان کو جدید ریاست بنائیں، عوام کی آسانی کے لیے اقدامات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب وزیراعظم بنے تو ماضی کو دیکھتے ہوئے عوام کو نقصان پہنچائیں گے اور ان کا سیاسی ایجنڈا انتقام ہو گا لہٰذا مسلم لیگ(ن) سے دوبارہ اتحاد پیپلز پارٹی کے لیے شرمندگی کا باعث ہو گا۔

بلاول نے کہا کہ ماضی میں ذاتی دشمنی اور انا کی سیاست ہوئی، ہم چاہتے ہیں ایسی حکومت بنے جو مخالفوں کے پیچھے نہ پڑ جائے، ہم نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ختم کریں گے۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں اور واقعے کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے۔


انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح عوام کی فلاح و بہبود ہے، کوشش ہے کہ عوام کی پریشانیوں میں زیادہ اضافہ نہ ہو۔

مزیدخبریں