سٹیٹ بینک کی صارفین کے لیے سہولت،  وٹس ایپ چینل کا آغاز کردیا

سٹیٹ بینک کی صارفین کے لیے سہولت،  وٹس ایپ چینل کا آغاز کردیا

کراچی :سٹیٹ بینک  نے  صارفین کے لیے  نئی سہولت متعارف کرائی ہے اور   وٹس ایپ چینل کا آغاز کردیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے وٹس ایپ چینل کا باضابطہ آغاز کردیا ہے۔ 


سٹیٹ بینک کے ترجمان کے مطابق وٹس ایپ صارفین سٹیٹ بینک کے مصدقہ واٹس ایپ چینل کو متعلقہ لنک یا کیو آر کوڈ کے ذریعے فالو کر سکتے ہیں، سٹیٹ بینک واٹس ایپ کے ذریعے اپنے اسٹیک ہولڈرز کو مصدقہ اطلاعات سے بروقت آگاہ کرے گا۔

ترجمان کے مطابق یہ چینل ابلاغ کا ایسا ذریعہ ہوگا جس پر فالوورز کو سٹیٹ بینک کی پالیسیوں، اقدامات، اعلامیوں اور آگاہی کی مہمات کے بارے میں اطلاعات براہِ راست موصول ہوں گی، واٹس ایپ کے علاوہ سٹیٹ بینک سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر بھی موجود ہے۔

مصنف کے بارے میں