ریاض:عازمین حج کو اب جدہ اور مسجد نبوی تک ایئر ٹیکسی کی سہولت میسر ہوگی۔ یہ عازمین کے لیے بہت بڑی سہولت ہے۔ اس وجہ سے جدہ اور مسجد نبوی تک کاسفر ان کے لیے بہت آسان ہوگا۔ عازمین کے لیے 100 لیلیم جیٹس ، جرمن الیکٹرک ایئر کرافٹ کی مدد سے جدہ اور مکہ کا سفر آسان ہوجائے گا۔
سعودیہ نے جدہ کے کنگ عبدالعزیز ہوائی اڈے اور مسجد الحرام اور دیگر مقدس مقامات کے قریب مکہ کے ہوٹلوں کی فضائی پٹیوں کے درمیان شٹل کے لیے 100 لیلیم جیٹ، جرمن الیکٹرک ورٹیکل ٹیک آف اینڈ لینڈنگ (ای وی ٹی او ایل) طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے۔
ای وی ٹول ایئر کرافٹ چھ مسافروں کو لے کرجاسکے گی ۔ سعودی ایئر لائن اس حوالے سے کاغذی کارروائی مکمل کررہی ہے ۔
سعودی ایئر لائنز ملک میں قانونی اداروں کے ساتھ مل کر اس قسم کے الیکٹرک طیاروں کے لیے پرواز کے اجازت نامے حاصل کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔
یہ طیارہ مملکت میں پہلی بار استعمال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ دنیا بھر سے تقریباً 20 لاکھ عازمین حج نے گزشتہ سال سعودی عرب میں حج ادا کیا، جو کہ ایک واجب اسلامی فریضہ ہے